الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندیاں موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ، ذرائع کے مطابق۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر سندھ میں حلقہ بندیاں موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سندھ حکومت نے قانون سازی کے لیے 2 ہفتے کی مہلت طلب کی تھی ۔ ملاقات میں سندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن شاہ محمد جتوئی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔