گوادر: گوادر حق دو تحریک کی مناسبت سے گزشتہ روز بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان نے گوادر میں جلسے سے تقریر کی تھی، پولیس مقدمہ کے مطابق یوسف مستی خان نے اپنی تقریر کے دوران ملک، مسلح افواج و ریاستی اداروں کے خلاف باتیں کیں جس کے تحت دفعات لگائی گئی ہیں، دوسری جانب گوادر حق دو تحریک کے رہنماوں نے شام تک یوسف مستی خان کے خلاف ایف آئی آر واپس نہ لینے پر تھانے کے گھیراو کی کال دی ہے۔
گوادر: بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان کو ملک و ریاستی اداروں کیخلاف تقریر پر گرفتار کرلیا گیا
وقتِ اشاعت : December 9 – 2021