|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریسکیو ایئر ایمبولینس کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا اور اس موقع پر کہا کہ موبائل ایپلی کیشن سے ایمرجنسیز کو بروقت رسپانس میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب جنوبی ایشیا کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں ریسکیو ایئر ایمبولینس کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا دائرہ کار باقی 27 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے۔