|

وقتِ اشاعت :   December 13 – 2021

تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

میزبان ٹیم کے پلیئنگ اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی افتخار احمد اور آصف علی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔