|

وقتِ اشاعت :   December 13 – 2021

شیخ رشید احمد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کو دل کا دورہ پڑنے کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان شیخ رشید نے وزیر داخلہ کو دل کا دورہ پڑنے سے متعلق زیر گردش خبرو ں پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

شیخ رشید کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کو ہارٹ اٹیک کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد الحمد اللہ مکمل صحت مند ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی ہیجان پیدا کرنے والی خبریں بلاتصدیق جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔