انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا اور ویمنز ورلڈ کپ کے میچز کا آغاز 4 مارچ کو ہو گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گا اور پاکستان کا دوسرا میچ 8 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔
ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان 24 مارچ کو اپنے تیسرے میچ میں انگلینڈ سے ٹکرائے گا۔ 21 مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان میدان میں اترے گا۔
31 دنوں میں 31 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔