گوادر: وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو اور مولانا ہدایت الرحمان کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ،حکومت کی جانب سے دھرنے کے اہم مطالبات تسلیم کرلئے گئے ۔حکومت کی جانب سے منظور کئے جانیوالے مطالبات میں غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ ،ایران کے ساتھ سرحدی تجارت کھولنے سمیت ماہی گیروں کے لئے خصوصی پیکج اور دیگر مسائل کا حل شامل ہے ۔ گوادر کے پی سی ہوٹل میں ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر ہوگیا ،وزیراعلی بلوچستان آج بروز جمعرات حق دو بلوچستان تحریک کے دھرنے میں آکر گوادر کے عوام سے خطاب کرینگے
مولاناہدایت الرحمان سے مذاکرات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو ، صوبائی وزراء ظہور بلیدی ،سید احسان شاہ،حاجی اکبر آسکانی اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے حصہ لیا،تفصیلات کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان کے بیشتر مطالبات منظور کیے گئے ہیں جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا ۔حکومت نے غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ ،ایران کے ساتھ سرحدی تجارت کھولنے سمیت ماہی گیروں کے لئے خصوصی پیکج اور دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے ۔وزیر اعظم پاکستان عمران کی خصوصی ہدایت پر وزیراعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو ،ظہور بلیدی، سید احسان شاہ حق دو بلوچستان تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان سے مزاکرات کے لیے گوادر آئے ہیں مزاکرات کا پہلا دور گوادر کے پی سی ہوٹل میں منعقد ہوا۔
ملاقات کے دوران حق دو بلوچستان تحریک کے مطالبات پر بات چیت کی گئی جس سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ،مذاکرات کا دوسرا دور آج جمعرات کو ہوگا اور اس کے بعد وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو دھرنے کے شرکا ء سے خطاب بھی کرینگے مذاکرات کے دوران چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کمشنر مکران ڈویژن شبیر مینگل، ڈی ائی جی پولیس جاوید جسکانی، چئیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات مجیب الرحمن قمبرانی ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ، اور ایس ایس پی گوادر طارق الہی مستوئی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو کی صدارت میں کو گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت،غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں غیر قانونی فشنگ ،بارڈ ٹریڈ، چیک پوسٹوں کے خاتمے سمیت دیگر امور کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے وزیراعلی کو گوادر تحریک کے مطالبات پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی ۔
Badaruddin بدر
بہوتھ خؤب بلوچستان اور بلوچ ک نمائندہ اخبار