|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2021

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتونوں کو مذہبی انتہاپسندوں اورمتعصب نام نہادقوم پرستوں کی خودغرضانہ سیاست سیاپنے آپ کو الگ کرناہوگا جوغیروں کی ایماپروطن کوبارود کے ڈھیراورکھنڈرات میں تبدیل کرنے اورقومی نفاق کیباعث چلے آرہے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کی قوم دوست وطن روشن فکر مترقی جمہوری سیاست اورقیادت کی دوراندیش وڑن ہی پشتونوں کی بہترمستقبل کی ضمانت ہے۔

سالہاسال سے علاقے کے منتخب اراکین صوبائی دارالحکومت ہونے کے باوجودبنیادی انسانی ضروریات زندگی کیتقاضیپوریکرنیمیں ناکامی سیدوچارہیں علاقے میں حق نمائندگی نہ ہوتیہوئے بھی اے این پی نے پانی بجلی جیسے بنیادی مسائل حل کئے اورآئندہ بھی ترجیحی بنیادوں پراسیحل کیا جائیگاان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کیصوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی ضلعی صدرجمال الدین رشتیامرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصرضلعی جنرل سیکر ٹری نذرعلی پیرعلی زئی ضلعی سنیئر نائب صدرحاجی شان عالم عین الدین ترین ثنااللہ کاکڑندیم کاسی حضرت علی اچکزئی صدام خان اچکزئی طاہر بڑیچ نے جتک سٹاپ مسلم اتحاد کالونی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کیدوران کیا۔

اس موقع پرصدام خان اچکزئی طاہر بڑیچ عجب خان سر پرہ عبداللہ بڑیچ شمس اللہ بڑیچ کی قیادت میں درجنوں افرادنے ایک قوم پرست جماعت سے مستعفی ہو کرعوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیامقررین نے نئے شامل ہونیوالے سیاسی کارکنوں کوفکر باچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیپر انہیں خوش آمدیدکہتیہوئیکہا کہ یہ امرخوش آئندہے کہ صوبیکے طول وعرض سیسیاسی کارکنان قبائلی عمائدین جوق درجوق عوامی نیشنل پارٹی کیصفوں کاحصہ بن رہے ہیں قول وفعل میں واضح تضاد کہ وجہ سے نام نہاد متعصب قوم پرست اورمذہبی جنونی اب قوم کو مزیدخوشنماپرفریب نعروں سے ورغلانہیں سکتے عوامی نیشنل پارٹی وطن اورقوم محافظ جماعت کی حثیت سے پرامن سیاسی جمہوری جدوجہدکیزریعے بنیادی مسائل کیحل کیلئیکوشاں ہیں بعدازاں بسم اللہ ترین نے اپنی رہائش گاہ پرعوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اورنئیشامل ہونیوالوں کے اعزازمیں عصرانہ دیا