|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ

سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل مولانا سید سعداللہ آغا حاجی صالح محمد مولانا مفتی رحمت اللہ ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر میر فاروق لانگو اور دیگر نے بلدیاتی انتخابات خیبر پختونخوا کی اکثر نشستوں پر جے یوآئی کی جیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جے یوآئی اور پی ڈی ایم کی فتح نے تبدیلی سرکار کی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، پی ٹی آئی حکومت کی کھلی مداخلت اور وفاقی وزراء کے اوچھے ہتھکنڈوں اور الیکشن رول کی خلاف ورزیوں کے باوجود خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے امیدواروں کی جیت نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے بیانیے کی تائید کرتے ہوئے عوام کے روشن مستقبل کی نوید سنائی ہے ،

جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کی جیت پر خیبر پختونخوا کے جمہوریت پسند عوام مبارک باد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اور کٹھ پْتلی حکومت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باجود جمعیت علمائے اسلام کی پشاور مئیر شپ کی نشست پر جمعیت کی واضح برتری نے ثابت کردیا کہ آئندہ خیبر پختونخوا کے عوام جمعیت علماء اسلام پر ہی اعتماد کرکے ملک کو ظالم اور جابر حکمرانوں سے آزاد کرانے میں مدد فراہم کریں گے۔