|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2021

خضدار: ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن کیسکو خضدار سیف اللہ بلوچ نے کہاہے کہ میں اور میر اعملہ یہاں عوام کی خدمت کے لئے بیٹھے ہیں ہماری کوشش رہتی ہے کہ بجلی صارفین کو کسی بھی شکایت دقت اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہیں بجلی بروقت اور مکمل وولٹیج کے ساتھ ملے اس کے لئے ہم نے ہمیشہ جدوجہد اور کوششیں کرتے رہے ہیںخضدار میں اب آئندہ چند ہفتوں میں فیڈرز کی کمی کا مسئلہ بھی حل کیا جارہاہے۔

خضدار میں مذیدچار فیڈرز کا اضافہ ہورہاہے جو کہ آئندہ چند ہفتوں میں ان فیڈرز کے انسٹالمنٹ کا آغاز ہوگا دو فیڈرز میری کوششوں اور طویل جدوجہد و محنت کے بعد منظور ہوئے ہیںمنظور ہونے والے خضدار کے فیڈرز کاپی سی ون میں اور میری ٹیم نے بنا کر فارورڈ کردیا تھا اور اب خوشی اس بات کی ہے کہ یہ فیڈرز منظور ہوچکے ہیں دو فیڈرز رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کے فنڈز سے منظورہوئے ہیں ایم پی اے میر یونس عزیز زہری نے بھی خضدار کے عوام کیلئے یہ احسن کام سرانجام دیا ہے اور ان کی کوششوں سے دو فیڈرز منظور ہوچکے ہیں ۔کل چار فیڈرز کا خضدار سٹی میں اضافہ ہونے والا ہے جب ان چار فیڈرز کا خضدار سٹی میں تنصیب مکمل ہوگا تو اس سے کم وولٹیج ٹرپنگ اور لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوگا چار فیڈرز کے اضافے سے شہر میں بجلی کی ترسیل میں بہتری، وولٹیج اور لووڈ شیڈنگ میں کمی آئیگی اس وقت خضدار شہر میں تین فیڈرز کے ذریعے پورے شہر کو بجلی فراہم کی جارہی ہے

جس کی وجہ سے بجلی سپلائی میں کافی مسائل کا سامنا ہے اور عوام کو شکایات درپیش ہوتی ہیں بجلی کے چار فیڈرز کے اضافے سے خضدار سٹی کے کل سات فیڈرز ہونگے شہر بھر میں بجلی کے مسائل کا احاطہ کرسکیں گے۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن کیسکو خضدار سیف اللہ بلوچ کا کہنا تھاکہ ماضی میں عوامی نمائندوں کے سامنے مسئلے بیان کرتے رہے ہیں کہ خضدار کو اضافی فیڈرز کی اشد ضرورت ہے اور فیڈرز کے کمی کے مسئلے کو حل کیا جائے جس سے بجلی کے تمام مسائل حل ہونگے انہیں یہ باور کرایا گیاکہ اس وقت خضدار شہر میں تین فیڈرز کام کررہے ہیں شہر وسیع و عریض علاقوں پر مشتمل ہے صارفین کی تعداد کافی حد تک بڑھ چکی ہے جس سے تین فیڈرز پر کافی حد تک بوجھ بڑھ گیا ہے گرمیوں میں بجلی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ہے تاہم سردیوں میں مسائل بڑھ جاتے ہیں ٹرپنگ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ درپیش آرہاہے اس حوالے سے ماضی میں عوامی نمائندوں کو ہم قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے کہ خضدار میں بجلی کے مسئلے کے حل کے لئے فیڈرز کے اضافے کے لئے وہ رقم مختص کردیں