خیبرپختونخوا کی تحصیل نوشہرہ کے بلدیاتی انتخاب کے نتائج کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔
تحصیل نوشہرہ کے انتخاب میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خان نے فتح حاصل کی ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار حاکم علی دوسرے نمبر پر رہے۔
جمعیت علمائے اسلام نے بلدیاتی انتخاب کے نتائج کے خلاف دھرنا دے رکھا ہے اور یہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار حاکم علی نے الزام لگایا ہے کہ پرویز خٹک نے اپنے بیٹے کو کامیاب کرانے کیلئے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا۔
امیدوار حاکم علی کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیر نےانتظامیہ اور سرکاری مشینری سے اپنے بیٹے کو جتوایا۔