برطانیہ میں پہلی بار یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد رپورٹ کی گئی۔برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1 لاکھ 6 ہزار 122 نئے کیس رپورٹ کیے گئے۔ کورونا کی عالم وبا شروع ہونے کے بعد سے پہلی مرتبہ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے
حکام کے مطابق کورونا کی نئی قسم اومیکرون کا تیز پھیلاو برطانیہ میں بڑھتے ہوئے یومیہ کیسز کی وجہ ہے۔ کیسز کی تعداد کے نئے ریکارڈ نے نئے سال میں اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد کے بارے میں خدشات کو بڑھا دیا ہے۔
ادارہ صحت کے مطابق اب تک برطانیہ میں اومیکرون کے 69ہزار سے زائد کیسز سامنےآ چکے ہیں۔
برطانوی وزیر اعطم نے کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر ملک میں نئی پابندیاں لگانے کو عندیہ بھی دیا ہے