ایران کے صوبے خوزستان میں منی بس اور ٹرک کی ٹکر سے 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس چیف کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور اور منی بس کے مسافر شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرک اور منی بس ٹکرانے کے حادثے کے باعث پیچھے آنے والی 3 گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرائیں۔
پچھلے ہفتے بھی صوبے اصفہان میں منی بس اور ٹرک کی ٹکر سے 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔