وڈھ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہم ترقی کے مخالف نہیں لیکن وہ ترقی ہمیں ہر گز قبول نہیں ہوگی کہ جس سے ہماری وجود خطرے میں ہو ہم تعلیمی ترقی چاہتے ہیں تاکہ ہماری نئی نسل تعلیم کے ترقی سے لیس ہو لیکن سرکار ہمیں حقیقی ترقی نہیں دیتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب تحصیل سارونہ کے دورہ کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے پلے گراؤنڈ میں بی این پی سارونہ کے زیراہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سردار اخترجان مینگل نے کہاکہ مشرف دعوای کرتے تھے کہ بلوچستان کے تین سردار ترقی دشمن ہیں باقی تمام سردار میرے پاس ہے لیکن بلوچستان کے وہ تینوں سردار نواب اکبرخان بگٹی، نواب خیربخش مری اور میرے والد سردار عطاء اللہ خان مینگل اماب اس دنیا میں نہیں رہے تو پھر بلوچستان کی ترقی کہاں ہے سردار اختر مینگل نے کہا کہ گوادر کے عوام کو پانی تک میسر نہیں ہے لیکن وہاں ترقی کے بڑے دعوے ہورہے ہیں۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ کچھ قوتوں کی بہت پہلے خواہش تھی وڈھ کے علاقے کے لوگوں کے درمیاں غلط فہمی پیدا کرکے بھائی کو بھائی سے لڑایا جائے قبائلوں کوآپس میں لڑایا جائے تاکہ علاقہ میں بدامنی ہو سردار اختر جان مینگل کہا کہ اب یہاں سارونہ میں آپ لوگوں کے درمیان یہ کھیل شروع کرچکے ہیں
لیکن آپ لوگوں کو ان چیزوں کو سمجھنا ہوگا تاکہ لوگوں کے درمیان غلط فہمیاں پید کرنے والوں کو ناکامی ہو جلسہ عام رکن صوبائی اسمبلی میر اکبر مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو وہشت یہاں شروع ہوچکی ہے اس کی ابتدا میرے ابائی گاؤں سے یہاں منتقل کرائی گئی ہے ہمیں یہ خبر نہیں تھا کہ اتنی جلدی اس وہشت کو یہ لوگ سارونہ منتقل کرینگے۔میر محمد اکبر مینگل نے اپنے تقریر میں سارونہ کے عوام کو یہ خوشخبری سنائی کہ بہت جلد سارونہ کے روڈ پر کام کا آغاز ہوگا۔مذکورہ وڈ پہلے تین سال سے سابق حکومت نے روک دیا تھا
جلسہ عام سے ڈاکٹر عبدالواحد غلامانی بشیر احمد میراجی مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کامیاب جلسہ کے انعقاد پر اہلیاں سارونہ کا شکریہ کا ادا کیاخیالات جلسہ عام کیموقع پر مینگل قبائل کے سربراہ سردار اسداللہ خان مینگل سردار زادہ میر براہم خان مینگل رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل میر عبدالسلام شاہیزئی مینگل۔ میر حسن رمضانز ئی مینگل نواز حیات ہوتکانی۔حاجی جان محمد گرگناڑی سمیت دیگر معززین ومعتبرین ان کے ہمراہ تھے قبل ازیں سردار اختر جان مینگل نے سارونہ پہنچنے پر سارونہ تھانہ شہر میں سائین غلام قادر جان نقشبندی کے گھر جاکر ان کی مزاج پرسی کی اور اس کے بعد اسداللہ میرحاجی کے والد اور سابق چیئرمین محمد عیسی مینگل کے والد کیلئے بھی ان کے گھر جاکرتعزیت کیا جلسہ عام سے جلسہ کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بی این پی خضدار کے رہنما ڈاکٹر محمد بحش مینگل ادا۔آخر میں متحدہ قومی اتحاد سارونہ کے سربراہ میر اللہ ڈنہ میرحاجی مینگل سارونہ کے مختلف علاقوں کلغلوخوبینٹ۔کوہن۔کوڑیانگ۔مروکی۔کنگوری۔چمروک۔کوچھ۔پہل جمالی کوٹھ سے آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ اداکیا