|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2021

گڈانی: سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے پیر کے روز بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی کا دورہ کیا اور مصروف دن گزارا گڈانی آمد کے موقع پر مختلف شخصیات سے ان کے پیاروں کی وفات پر تعزیت کی جبکہ مختلف ٹی پارٹیوں میں شرکت کی پارٹی کارکنان سے ملاقات اور عوام کے مسائل سنے تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے پیر کے روز گڈانی کا دورہ کیا۔

جہاں پر انہوں نے بھوانی کے مقام پر جام گروپ کے رہنما مولا بخش واھورہ سے ان کے چچا زاد بھائی۔جام گروپ کے عبدالغفور شیخ سے ان کے عزیز ادو شیخ ۔سابق کونسلر عطا اللہ رشید سے ان کے والد رشید مراد کی وفات پر تعزیت کی جبکہ گڈانی آمد پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما وڈیرہ عطا اللہ بلوچ نے پارٹی کارکنان کے ہمراہ گڈانی کراس پر ریلی کی شکل میں ان کا گلاب کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا اور جام گروپ گڈانی آفس میں عوام اور کارکنان سے ملاقات کی اس موقع پر ان کو گڈانی کے مختلف مسائل جن میں نا مکمل جیٹی سمیت مختلف مسائل سے آگاہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر انھوں نے لسبیلہ مکران کی قبائلی شخصیت میر مولا بخش بزنجو۔

سابق کونسلر فقیر محمد ڈگارزئی۔اور دھنی بخش انگاریہ کی ٹی پارٹی میں شرکت کی بعدازاں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما وڈیرہ عطا اللہ بلوچ کی ظہرانہ میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دور حکومت میں بلوچستان سمیت لسبیلہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا وسیع نیٹ ورک پھیلایا گیا ہے جن میں سے اکثر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ کچھ پر کام جاری ہے جو انشااللہ جلد مکمل ہونگے انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت ہی ہمارا سرمایہ ہے اس موقع پر کارکنان اور عوام کی جانب سے مختلف مسائل کے حوالے سے درخواستیں بھی دی گئیں انھوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا اقتدار آنی جانی چیز ہے ہم اقتدار کے بغیر بھی عوام کے ساتھ رہیں گے اس موقع پر نواب عامر مگسی۔میر مولا بخش بزنجو۔سردار فاروق شیخ۔سردار رشید پھورائی۔ناکو غلام قادر ساجدی۔میر عبدالعزیز بزنجو۔وڈیرہ رحیم بخش بلوچ ۔سابق کونسلر فقیر محمد ڈگارزئی۔سائیں اسلم شیخ رضوان شیخ۔سابق کونسلر فتح محمد شاہین۔ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ ۔

مولا بخش حیدر۔عطا اللہ رشید۔نور بخش ڈگارزئی۔رزاق انگاریہ۔دھنی بخش انگاریہ۔کریم بخش انگاریہ۔ظفر انگاریہ۔امیر علی انگاریہ۔عالم سور۔حبیب اللہ انگاریہ۔فیض محمد جاموٹ۔محمد علی میروانی۔حاجی شفیق رونجھو ۔یعقوب محمودانی۔نیاز چیف۔قاسم ڈگارزئی۔جمیل محمودانی۔ظفر بلوچ۔ملا مراد سمیت وندر حب اور گڈانی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر مختلف شخصیات کی جانب سے سابق وزیر اعلی کو اجرک بھی پہنائی گئی اس موقع پر ایس ایچ او گڈانی ہاشم رونجھو کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔