|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2021

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے حکمران خاندان کو 250 ارب روپے جاتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت سندھ سے کالے بلدیاتی قوانین کے خاتمے تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پہلے کالے بلدیاتی قوانین کو ختم کریں، تب مذاکرات شروع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کی سیاسی جماعتوں نے پیپلزپارٹی کے کالے قوانین کو مسترد کردیا ہے۔

 ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے کہہ رہے ہیں کہ ووٹ نہیں تو روڈ فیصلہ کرے گا۔