معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دی جارہی ہے ،عوام کے صحت کے اخراجات کم ہوں گے ،فروری کے آخر تک راولپنڈی میں ماں ،بچہ اسپتال میں سروسز کا آغاز کر دیا جائے گا
وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ ڈاکٹر فیصل سلطان نے راولپنڈی میں زیر تعمیر ’’ماں بچہ اسپتال ‘‘ کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو جلد مکمل ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ اس منصوبے پر کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں ،حکومت عوام کی صحت کی سہولیات دینے کے لیے صحت کارڈ کا دائر کار اسلام آباد ،گلگت بلتستان میں بڑھا رہی ہے یکم جنوری سے راولپنڈی میں ہیلتھ کارڈ سروسز شروع کر دی جائیں گی ۔
اس موقع پر موجود وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسپتال کے منصوبے کو 25 سال ہو گئے لگتا تھا یہ اسپتال اور نالہ لئی میرے مرنے کے بعد مکمل ہوں گے ،لیکن اب یہ مکمل ہو جائیں گے، لوگ نالہ لئی سے ایک ہزار فٹ کے فاصلے پر پلازے تعمیر کر سکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نظریہ لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔