|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2021

وزیرِمملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے  3 سالوں کے دوران مختلف شعبوں میں ترقی کے ریکارڈز توڑے ہیں۔

فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان  میں کہا ہے کہ کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث گزشتہ سال کارپوریٹ سیکٹر کو 929 ارب خالص منافع ہوا ہے۔

فرخ حبیب نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ 2018ء میں 587 ارب منافع تھا جبکہ پی ٹی آئی حکومت کےدوران کمپنیز رجسٹریشن 44 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 70 ہزار کمپنیاں رجسٹر ہوئی ہیں۔

انہوں نے  گزشتہ حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور کے 5 سال میں 25 ہزار 856 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

فرخ حبیب کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ رواں مالی سال پہلی 3سہ ماہی میں ان کمپنیوں کو 258 ارب منافع ہوا ہے۔