کوئٹہ: صوبائی وزیر فشریز حاجی اکبر آسکانی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان گوادر کے ماہی گیروں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے جس کا واضح ثبوت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا خود دھرنے میں شرکت کا ہے ،حکومت بلوچستان کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے واضح پالیسی مرتب کیے ہوئے ہیں ہم اپنے لوگوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہے ہیں۔
ہمیں گوادر کے عوام اور ماہی گیروں کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ ہم مل کر گوادر کی ترقی کیلئے کیے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کرسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان گوادر اور مکران بیلٹ کے عوام بالخصوص ماہی گیروں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے اور ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ صوبے کے مسائل افہام وتفہیم کے ساتھ حل کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ میرعبدالقدوس بزنجو کی خود گوادر ھرنے میں شرکت اور لوگوں کے مسائل کی سنوائی سمیت اس سلسلے میں اٹھائے گئے۔
اقدامات حکومتی سنجیدگی واضح کرتی ہے بلوچستان حکومت میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں اپنے عوام کو مکمل ریلیف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے ،انہوں نے کہاکہ گوادر کے ماہی گیروں کو ریلیف دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کیلئے لائحہ عمل طے کیاجارہاہے اور اس سلسلے میں حکومت کو گوادر کے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی سے یہاں کے لوگ خوشحال ہونگے ۔