|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2021

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے  وزراء کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزراء کو مختلف ڈویژن میں ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں، وزراء بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کو متحرک کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزراء ڈویژن کی سطح پر دیگر ضروری امور کو بھی دیکھیں گے اور انتخابی تیاریوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں گے۔

وزیر بلدیات میاں محمود الرشید لاہور اور گوجرانوالہ کے امور کو دیکھیں گے جبکہ وزیر قانون راجہ بشارت راولپنڈی ڈویژن کے معاملات دیکھیں گیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مخدوم ہاشم جوان بخت بہاولپور ڈویژن اور وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ڈی جی خاں ڈویژن کو دیکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق  سبطین خواں سرگودھا ڈویژن کے پارٹی امور کے ذمہ دار ہوں گے اور اسی طرح فیصل آباد ڈویژن کے لیے صوبائی وزیر خیال کاسترو کو ذمہ داری دی گئی ہے۔