وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو انکے لئے ہوئے قرضوں کی قسطوں اور انٹرسٹ کی ادائیگی نہ کرنی پڑتی تو آج حکومت معیشت کو ٹھیک کرچکی ہوتی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) اور مسلم لیگ نون 14 بار آئی ایم ایف پروگرام میں گئیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے 47 اور مسلم لیگ نون نے 35 فیصد ریکارڈ قرضے لیے۔