|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2021

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے رانا شمیم حلف نامہ کیس میں صحافیوں پر فردِ جرم عائد کرنے کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافتی فرائض کی ادائیگی جرم نہیں ہے۔

کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے کہا ہے کہ بحیثیت صحافی، عوامی دلچسپی کے کسی بھی معاملے کی کوریج کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ صحافی عوامی مفاد کے کسی بھی معاملے کی رپورٹنگ کر سکتے ہیں۔

صدر کراچی پریس کلب نے کہا ہے کہ متعلقہ خبر کے شائع کرنے میں عوامی مفادات کا خیال رکھا گیا تھا۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو اپنے فیصلے پر نظرِثانی کرنی چاہیے۔

صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلے ہی میڈیا انڈسٹری اور صحافی بحران کا شکار ہیں، ایسے عدالتی فیصلوں سے صحافیوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔