|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2022

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے صحت کارڈ پروگرام کے بعد لوگوں کی صحت کے اخراجات مکمل طور پر حکومت اٹھا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صحت کے اخراجات اب لوگوں کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہو گئی ہے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ 45 دنوں میں پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے 10 لاکھ تک سالانہ علاج کا اہل ہو گا۔