|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2022

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پارٹی میں شمولیت کرنے والے دوستوں کے اعزاز میں ضلعی صدر سردار اللہ فقیرزئی نے چائے پارٹی کا اہتمام کیا۔جس میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے میر حاجی محمد یعقوب مزارزئی،میر سلطان محمد نوشیروانی،میر برکت علی تگاپی،محمد اعظم سوپک ساسولی،ولی خان لوراجہ ساسولی، ملاعبدالستار لوراجہ ساسولی ، عبدالناصر مزارزئی،ظفر مراد حاجیزئی،میر برکت علی ساسولی،وزیر احمد لوراجہ ساسولی، ڈاکٹر خادم حسین محمد عسیی حاجیزئی،محمد موسی حاجیزئی، محمد ایوب محمدحسنی، اسرار نے شرکت کی۔

اور نیشنل پارٹی کو فعال اور عوامی جماعت بنانے کے لئے بھرپور عزم کا اظہار کرتے ھوتے ہم اپنے تمام حلقوں میں پارٹی کے پیغام کو پہنچا دینگئے تقریب میں نیشنل پارٹی و بی ایس او کے دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، سردار حبیب اللہ فقیرزئی، ضلعی جنرل سیکرٹری خورشید عالم تحصیل صدر چیف آف ہلمرگ میر کے ڈی بلوچ، میر برکت علی تگاپی، لیبر سیکرٹری میر محمد علم قمبرانی،یونس بلوچ اور بی ایس او پجار کے مرکزی کے ممبر آصف نور نے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا اس وقت بلوچستان ایک مخدوش صورتحال سے گزرہی ہے امن و امان کی صوتحاک انہتائی خراب ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیے -انہوں کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج ملک بین القوامی طور تہنائی کاشکار ہے -مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ہاں گروہی رکھ دیا گیا ہے اور ابھی مزید انکے قرضوں کی ادائیگی کیلئے منی بجٹ لگاکر عوام پر اربوں روپے کا بوجھ ڈالا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نئے شمولیت کرنے والے ساتھیوں کو تہہ دل سے مشکور ہے اور ہم انہیں یقین دلاتے ہے کہ پارٹی انکے توقعات پر پورا اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن ہماری جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہے اور ہماری جماعت انکی خلوص جدوجہد اور پارٹی کی فکر اور نظریے کی تشہیر کئے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی کارکن ہی سیاسی تحریک اور عوام کو منظم کرنے میں صف اول کا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی انتھک محنت اور پھرپور تحریک چلانے سے انتہائی کامیاب برسی منعقد ھوا اور ہم امید کرتے ہیں کہ نہے شمولیت کرنے والے دوست پارٹی کو مزید منظم کرینگے –