|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2022

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں ملکی برآمدت مقررہ ہدف سے زیادہ رہیں۔

مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ دسمبر 2020 میں کل برآمدات 2 ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ہوئی تھیں، رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات کا ہدف 2 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا تاہم برآمدات کی مد میں 2 ارب 76 کروڑ حاصل ہوئے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ برآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں برآمدات کا ہدف 15 ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔

مشیر تجارت نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 15 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12 ارب 11 کروڑ ڈالر کی برآمدات تھیں۔