|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2022

کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے گندم چوری کرنے والے چوہوں کو پکڑا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گندم چوری کا نوٹس پیپلزپارٹی نے لیا تھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا ہے کہ ایک چوہا کورونا فنڈز کے 40 ارب روپے کھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس چوہے نے ایل این جی خریداری میں بھی 600 ارب روپے چوری کیے ہیں جب کہ کچھ چوہوں نے ملک میں چینی و گندم کا بحران پیدا کیا ہے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے نیب کو تحقیقات کے لیے خط بھی لکھا تھا۔