|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2022

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ 5 سال کے اہداف کو 3 سال میں پورا کر لیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ تمام منصوبوں کی شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بننے والی سٹرکیں تیزی سے مکمل ہو رہی ہیں،مہنگائی کے باوجود کم لاگت سے سٹرکیں بنائی جا رہی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ طویل شاہراہوں پر موٹر وے پولیس کو تعینات کیا ہے، زیادہ تر سٹرکیں کم ترقی یافتہ علاقوں میں بنائی گئی ہیں ۔