پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب، شہباز شریف کے خلاف ثبوت کب عدالت میں پیش کریں گے؟
وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ ٹھوس ثبوت کہاں ہیں جو 3 سال گزرنے کے باوجود سامنے نہیں آسکے؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ برطانیہ سے پاکستان تک ہرعدالت میں ثبوت پیش کیوں نہیں کررہے؟ شہباز شریف کےخلاف ثبوت آ نہیں سکے، مگر آپ کی چوری کےثبوتوں کے انبار لگ گئے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا ڈاکا پکڑا جاچکا ہے جس سے آپ انکار نہیں کرسکتے۔