کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سیاسی اور جمہوری جدوجہد سے حقوق و اختیارات اور وسائل پر کنٹرول ممکن ہے افغانستان مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا لویہ جرگہ دنیا کے دیگر جمہوری ممالک کی طرح انتقال اقتدار کا ایک ایسا مکینزم وضع کریں ۔
جودنیا کے سیاسی اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ہو،پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے عوام کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے ان کے معاشرتی روایات،اعلی اقدار کا خیال رکھتے ہوئے باکردار بن کر آگے بڑھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیاسی اور جمہوری جدوجہد سے حقوق و اختیارات اور وسائل پر کنٹرول ممکن ہے.
پشتونخوامیپ نے نظریات پر ثابت قدم رہتے ہوئے ہر قسم کے گھمبیر حالات میں محکوم اقوام اور مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھی.انہوں نے کہا کہ پارٹی نظم وضبط پارٹی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کے لئے لازمی ہیں. پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے عوام کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے ان کے معاشرتی روایات،اعلی اقدار کا خیال رکھتے ہوئے باکردار بن کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا.
افغانستان کے استقلال کے بعد دوسرا اہم ترین کام یہ ہے کہ تمام افغان (لویہ جرگہ)کے انعقاد کا انتظام کریں اوراس میں ایسے فیصلے صادر کریں کہ افغانستان میں طاقت کے زور پر اقتدار حاصل کرنے کو جرم قرار دیں.لویہ جرگہ دنیا کے دیگر جمہوری ممالک کی طرح انتقال اقتدار کا ایک ایسا مکینزم وضع کریں جودنیا کے سیاسی اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ہو۔