کوئٹہ : چیف آف سراوان ورکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے وعدوں کے باوجود تاحال ان حلقے کے ترقیاتی اسکیمات کے فنڈز کا اجرا نہیں کیاجو قابل افسوس عمل ہے۔
آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاہم سے صاف بات کریں ترقیاتی عمل میں مستونگ کا حصہ قبول ہے یہ نہیں ہے؟موجودہ حکمرانوں نے اقتدار سنبھالتے ہی صوبے کے عوام بلخصوص اپوزیشن کے اراکین کے حلقوں جنہیں گزشتہ دور حکومت میں نظر انداز کیا گیا تھا انہیں ترجیح دینے کا دعوی کیا گیا تھا ۔
لیکن ایس محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومت کے طرز عمل کو اپنارہی ہے انہوں کہا کہ بلوچستان کے ہر حلقے کے عوام کا بنیادی حق انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات میسر ہوں لیکن بد قسمتی سے سابقہ دور حکومت میں پسند اور نہ پسند کی بنیاد پر حلقوں کو نوازا گیا انہوں کہا اگر موجودہ وزیراعلی نے بھی سابق وزیراعلی جام کمال کا طرز حکمرانی اپنائے رکھا تو زیادہ دیر نہیں لگتی۔