|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2022

سعودی عرب نے اجازت کے بغیرحج کرنے والوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کردیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیراجازت حج کرنے پر قید، جرمانہ اورحج سےمحرومی کی سزائیں متعین کی گئی ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بغیراجازت نامہ منیٰ، مزدلفہ اورعرفات جانے پر 15 ہزا ریال جرمانہ ہوگا جبکہ بغیراجازت عازمین کو مقامات حج لے جانے والے پر 50 ہزارریال فی عازمین جرمانہ ہوگا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے پرغیرملکیوں کو مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی حج کے موقع پر بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔