لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین کے تحت کوئی چور اور جھوٹا وزیر اعظم نہیں ہو سکتا۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئین اور قانون کے تحت کوئی چور اور جھوٹا وزیر اعظم نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت چور اور جھوٹا ثابت ہونے والے عمران نیازی استعفیٰ دیں کیونکہ یہ آئین، قانون اور اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ عمران نیازی عہدے سے ہٹ جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا عمران نیازی صادق ہیں نہ امین اور تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا عمران نیازی نے چوری کی اور جھوٹ بولا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقائق چھپانے اور چوری کرنے والا حکومتی اور سیاسی عہدہ نہیں رکھ سکتا اور اگر نواز شریف جیسے مقبول وزیر اعظم پر قانون لاگو ہوسکتا ہے تو عمران نیازی پر کیوں نہیں ؟
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران نیازی کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کی جائے۔