|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2022

سینئر سیاست دان ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کراچی کے کرکٹرز سے ناانصافی بند کرے۔

این ای ڈی یونیورسٹی میں فارماکیمیکل انٹرڈپارٹمنٹ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ڈاکٹر فاروق ستار بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔

اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر موقع فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی میرٹ پر سلیکشن کرے۔