|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2022

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے ایرانی حکام کے ساتھ افغان مہاجرین اور معاشی بحران سمیت اہم باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امارات اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی وفد کے ہمراہ ایران پہنچے۔ جہاں ایرانی حکومت کی جانب سے وفد کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ یہ دورہ ایران کی دعوت پر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد افغانستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی، راہداری اور پناہ گزینوں کے مسائل پر بات چیت کرنا ہے۔