دھماکا ننگر ہار کے ضلع لال پورہ میں ہوا۔ دھماکے کی وجوہات سے متعلق متضاد رپورٹس ہیں، کچھ اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر یا پھر پرانا مارٹر پھٹنے سے ہوا۔
ننگرہار کے ایک عہدیدار کے مطابق دھماکے میں اسٹال کا مالک بھی جاں بحق ہوا، جبکہ مزید چار افراد کو جھلسنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے میں 9 طالب علموں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔