|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2022

پنجاب حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے بورڈ تشکیل دیدیا۔

9 رکنی میڈیکل بورڈ  5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا جس کی روشنی میں نواز شریف کی واپسی اور  ان کے ضمانتی شہباز شریف کے خلاف کارروائی کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

حکومت پنجاب نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور ان کی وطن واپسی کے بارے میں رائے دینے کیلئے سینیئر ڈاکٹرز  پر مشتمل 9 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

بورڈ 5 دن میں اپنی رپورٹ حکومت پنجاب کودے گا جو  وفاقی حکومت کوبھجوائی جائے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کے مطابق اس ضمن میں بورڈ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف ندیم، پروفیسرآف میڈیسن سروسز اسپتال، پروفیسرڈاکٹر غیاث النبی طیب، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید، پروفیسر ڈاکٹر بلال ایس محی الدین، پروفیسر ڈاکٹر امبرین حامد، پروفیسر  ڈاکٹر شفیق الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ شامل ہیں۔