|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2022

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا ہو گا اور جیل جانا ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے ن نکالیں تو اچھا ہے، اب ن اور ش کے بغیر ہی چلنا ہو گا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جن کو چوری کی دولت سے پیار ہو اور جو ورکرز کو چھوڑ کر ملک سے فرار ہوتے ہیں وہ لیڈر نہیں ہو سکتے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا ہو گا اور جیل جانا ہو گا۔