|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2022

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 10 کلو سونا دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور   سے دبئی جانے والی خاتون سمیت 2 مسافروں کے قبضے سے 10 کلو سونا برآمد کرلیا۔ 

 ترجمان ائیرپورٹس سکیورٹی فورس کے مطابق خاتون سمیت افغانی باشندوں کے سامان کی تلاشی لی گئی، خاتون مسافر سہیلہ الکوزے اور مسافر حواد خالدی سونا دو بیگوں میں لے جا رہے تھے۔

 ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے اسکیننگ کے دوران سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی کے دوران 9۔9 کلو گرام سونا اور زیورات ضبط کیا گیا۔ 

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ضبط کیے گئے سونے کی مالیت لگ بھگ 10 کروڑ 76 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ 

تاہم ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مذکورہ سونے سمیت مزید کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔