کراچی پورٹ قاسم پر کروڑوں لیٹر ڈیزل سے لدے جہاز کو ریت سے نکال لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز انجن فیل ہونے کے سبب ریت میں لگا، انجن فیل ہونے کے بعد جہاز کو ریت میں پھنسنے سے نہ بچایا جاسکا۔
ذرائع کے مطابق جہاز کو ٹرمینل پر برتھنگ سے روک دیا گیا اور اب اسے بنڈل جزیرے کے قریب کھڑا کیا جائے گا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز”ہائی پروسپیرٹی” آج صبح ساڑھے7 بجےپھنسا۔
یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل کراچی پورٹ کے قریب سی ویو کے ساحل پر بھی کنٹینرز سے لدا بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 پھنس گیا تھا جسے ڈیڑھ ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخرکامیاب آپریشن کے ذریعے گہرے پانی میں پہنچایا گیا۔