کے الیکٹرک نے بجلی سستی کرنے کی درخواست کردی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی فی یونٹ ایک روپے 79پیسے سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک کی درخواست پر 2 فروری کو سماعت کی جائے گی۔