|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2022

وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ہمیں 2001ء کا قانون بحال کرنے کے لیے ڈکٹیٹ کر رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر بیٹھے رہنے سے کچھ نہیں ہو گا، نئے بلدیاتی قانون میں سیاسی اور مالی اختیارات شامل ہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں کوئی آئین نہیں تھا، اس لیے ذوالفقار علی بھٹو مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنے تھے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بننا حالات کی مجبوری تھی۔