پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔
بھارتی ماہی گیروں کو قید کی سزا پوری ہونے پر حکومتِ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ان ماہی گیروں کو لانڈھی جیل کے اہلکاروں کی نگرانی میں بس کے ذریعے لاہور پہنچایا جائے گا جہاں سے انہیں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن برداشت کر رہی ہے۔
حکام کے مطابق ماہی گیروں کی بھارتی حکام کو سپردگی کی تقریب واہگہ بارڈر پر پیر کی دوپہر ہو گی۔
خیال رہے کہ بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتارکیا گیا تھا۔