|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2022

چمن: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ناظم مالیات رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی شہیداسلام مولانامحمدحنیف ؒ کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے جامعہ تحفیظ القرآن محمود آباد کے زیر اہتمام جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے کہ دنیا کی کوئی طاقت مدارس کوختم نہیں کرسکتی مدارس کااس ملک کی آبیاری میں اجلا کردار ہے اسلام اور پاکستان کی ترقی کے لئے مدارس دینیہ کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں مدارس دین اسلام کی نرسریاں ہیں یہ ہمیشہ قائم و دائم رہنے کیلئے ہیں۔

دینی مدارس معاشرتی اصلاح میں کردار ادا کر رہے ہیں نئی نسل کو اسلام اور نظریہ پاکستان کی تربیت دی جاتی ہے ۔دینی مدارس سراپا امن وسلامتی ہیں اس کا کردار ماضی میں بھی صاف ستھرا اور روشن تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا درحقیقت دینی مدارس ایک ایسا مشعل ہیں جس کی روشنی میں امن کا شہر قائم کیاجاسکتاہے۔

دینی مدارس لاکھوں خواتین اور بچیوں کو بھی مفت تعلیم دے کر ملک کی شرح خواندگی میں اضافہ کر رہے ہیں یہ مدارس ملک کی خدمت اور حفاظت اپنا فرض منصبی سمجھتے ہیں نیز پاکستان کی ہمہ قسم تعلیمی و رفاہی دینی خدمات جاری رکھنے اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے ہمیشہ کی طرح چاق و چوبند رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ نیز پرائیویٹ سیکٹر میں مفت دینی اور عصری تعلیم کی عظیم تحریک ہیں

انھوں نے کہا کہ حکومت وقت کا ہدف عوام کو بدحال نہیں کنگال کرنا ہے معاشی ناکامیوں کا بوجھ غریب عوام پر لاد دیا گیا ہے وزیراعظم 100 سے زائد یوٹرنز لے چکے ہیں نئے ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں

اسٹیٹ بنک IMF کا سب آفس بن چکا ہے وزیر اعظم کی تقریریں اپنے معنی کھو چکی ہیں ان کے نعرے دعوے اور عمل ایک دوسرے سے متصادم ہیں ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے

قومی خود مختاری داؤ پر لگی ہے غریب عوام کے لیے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا مشکل ہو گیا ہے جمعیت علماء اسلام عوام کی نمائندگی اور رہنمائی کا فریضہ ادا کرتی رہے۔