کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کا پانچواں مرکزی کونسل سیشن بیاد راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کوئٹہ میں تیسرے روز بھی جاری رہا ، رات گئے تک پارٹی کی مرکزی قیادت کے لئے انتخابات جاری رہا ۔
مرکزی کونسل سیشن میں بلوچستان و بلوچستان کے علاوہ دیگر صوبوں کے اضلاع سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلران اجلاس میں شریک ہیں ،تیسرے روز کے اجلاس میں پارٹی کی ا ٓئین سازی پر سیر حاصل بحث مباحثہ ہوا ۔
کونسلران نے بلوچستان اور بلوچ قوم کو درپیش چیلنجز اور قومی جہد کے تقاضوں کے تحت پارٹی کے آئندہ دوسال کے لئے قومی بنیادوں پر پالیسیوں کا تعین کیا ۔
اجلاس میں میں پارٹی قیادت اور پارٹی کے گزشتہ دوسالہ کارکردگی پر کھل کر مفصل تنقیدی جائزہ بھی لیا گیا جس میں کونسلران نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت کے لئے مختلف عہدوں پر کانٹے کا مقابلہ بھی جاری رہا ۔کونسل سیشن پارٹی کے لئے اگلے دوسال کے لئے مرکزی کابینہ و مرکزی کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کریگی ۔
ں۔