کراچی آپریشن کے اہم کردار انسپکٹر توفیق زاہد قتل کیس میں 18 سال بعد ملزمان ریحان الدین اور ذیشان عدم ثبوت پر بری کردیے گئے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انسپکٹر توفیق زاہد کے قتل کے 18 سال بعد فیصلہ سنادیا۔
مقدمے میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے کارکن زلفی سمیت 8 ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔
انسپکٹر توفیق زاہد کو اپریل 2004میں کراچی آپریشن میں حصہ لینے کی پاداش میں گلبرگ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔