کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ کا سینئر سیاستدان و سابق وزیر ڈاکٹر حیدر بلوچ کے انتقال کو بلوچستان کی سیاست میں دھچکا قردار دیتے ہوئے ان کی قومی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی۔
ڈاکٹر حیدر بلوچ نے شعوری و عوامی سیاست کے علم وعمل کو بلند رکھا اور سیاسی اقدار و روایات کو اہمیت و فوقیت دی۔انہوں نے سیاسی اصولوں کو مقدم رکھا ۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ڈاکٹر حیدر بلوچ کی بلوچستان و بلخصوص مکران کی سیاست میں نمایاں خدمات ہے۔ان کے انتقال سے مکران کی سیاست میں خلا پیدا ہوگا۔
جس کو پورا کرنے کیلئے سیاسی کاروان کے تمام ساتھیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر حیدر بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتی ہے اور غم کی اس گھڑی میں مرحوم ڈاکٹر کے خاندان کے ساتھ برابر شریک ہے۔