|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2022

الیکشن کمیشن نے  وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔

نوٹس کے مطابق کوئی بھی حکومتی وزیر بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا ہے، 13 فروری تک علی امین گنڈاپور کو ڈی آئی خان میں سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اے این پی امیدوار عمر خطاب کے قتل کے بعد سٹی میئر پر انتخابات ملتوی ہوگئے تھے۔