کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے مسلط شدہ وزیراعظم کی کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورنس کے بلند و بانگ دعوں کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سامنے لے آیا۔موجودہ حکومت نے ملک کو ہر طرع سے تنزلی کی طرف دھکیل رہی ہے۔حکومت کی ناقص کارکردگی و پالیسیوں اور ناقص سفارت کاری نے ملک کو عالمی طور پر تنہائی اور اندرونی طور پر بحرانوں کا شکار کردیا ہے۔ملک کی اقتصادی صورتحال ابتر سے بھی خراب ہوگئی ہے۔
عوام مہنگائی کے عذاب کیوجہ سے زندہ درگور بن گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ جمہوریت ،جمہوری سیاسی عمل اور آئین کی حکمرانی ہی سے ملک میں حقیقی عوامی نظام حکومت کی تشکیل کو ممکن کیا جاسکتا ہے۔لیکن بدقسمتی سے اس ملک میں آمریت،آمریت کی پیدوار اور آمریت کی مانند سیٹ نہ صرف ملک میں جمہوریت اور فلاحی ریاست کی تشکیل میں روکاٹ رہی بلکہ ملک لو انتشار افراتفری ،آنارکی اور سیاسی سماجی معاشی اور معاشرتی بحرانوں سے دوچار رکھا۔بیان میں کہا گیا کہ اگر ملک میں مذید سیاسی جمہوری عمل پر قدغن لگانے اور انتخابات میں مداخلت کی پالیسی کو ختم نہ کیا گیا تو ملک کے استحکام کو خطرات لاحق ہونگے۔اس لیے ملک کی بقا اور تعمیر و ترقی کو بروئے کار لانے کیلئے جمہوریت اور آئین وقانون کی حکمرانی کو قائم کیا جائے