امریکہ نے شمالی کوریا کے مزید 2 بیلسٹک میزائل تجربوں پر اظہار مذمت کیا ہے۔ ایک ماہ میں شمالی کوریا 6 بیلسٹک میزائل کے تجربات کر چکا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق مسلسل جوہری ہتھیاروں کا تجربہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ گزشتہ روز جنوبی کوریا اور جاپان نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا نے مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
گزشتہ ماہ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہنا تھا کہ ماری فوج صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہی ہے اور امریکہ کے ساتھ مل کر تیاری کو برقرار رکھ رہی ہے تاکہ مزید ممکنہ لانچ کے لیے تیار رہا جا سکے۔
گزشتہ ماہ بھی جنوبی کوریا کی ملٹری کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ شمالی کوریا کی فوج نے ملک کے مشرقی ساحل کی جانب ایک ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ داغا ہے۔ جاپانی وزارت دفاع کے مطابق یہ بظاہر ایک بیلسٹک میزائل تھا۔