|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2022

بھارت میں مودی سرکار کے پیروکاروں کی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی۔ ریاست کیرالہ کی حکومت نے مسلمان پولیس کیڈٹ کے حجاب کرنے اورپوری آستین کی قمیض پہننے پرپابندی لگادی۔

حکومت کے مطابق ریاستی اسکولوں کے طلبا کے لئے شروع کئے گئے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروجیکٹ میں مذہبی علامات کو استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اورنہ ہی اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

حجاب پرپابندی کے خلاف مسلمان طالبہ نے کیرالہ کے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔ اس سے قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے سرکاری کالج میں بھی حجاب پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

تاہم طالبعلموں نے اس زبردستی کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا مذہبی حق ہے اور ان کا حجاب کوئی قانون نہیں اتروا سکتا، اور نہ ہی اسکول میں ایسا کوئی اصول ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا تھا کہ ریاست میں اس طرح کی کوئی پابندی نہیں تاہم مسلم لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے.